کیسکو کی صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کاروائی، 113 ڈائریکٹ کنکشن منقطع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزارت توانائی(پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرکے مختلف آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے ٹیموں ے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں جناح ٹاون، کلی پائند خان میں مختلف کمرشل پلازوں اور فلیٹس کے برقی میٹرز چیک کئے گئے جن میں سے 6کنکشنزجوکہ ڈائریکٹ چل رہے تھے جن کی بجلی منقطع کرکے انھیں گرفتاربھی کرلئے گئے نیز کیسکوٹیم نے مغربی بائی پاس اوراس سے ملحقہ علاقوں میں بھی کاروائی کرکے4بجلی چوروں کو موقع پر گرفتارکرکے اُنھیں متعلقہ پولیس تھانے بھیج دئیے جنکے خلاف مزید قانونی کارروائی جارہی ہے نیز اِس دوران 37نادہندگان کے کنکشنزبھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔ کیسکوسریاب ڈویژن کے تحت ٹیموں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروری روڈ، اسپنی روڈ، عیسی نگری، قمبرانی روڈ،کلی بادیزئی کے علاقوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 17ڈائریکٹ کنکشنز کو منقطع کردئیے جن میں سے 8بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات کے اندارج کیلئے درخواست ارسال کردئیے گئے۔اس کے علاوہ ائیرپورٹ روڈ، حبیب اللہ بنگلوز کے علاقہ میں تکنیکی طورپر غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر جرمانہ کی مدمیں 20ہزار یونٹس عائد کردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران عالموچوک کے علاقہ میں 3کمرشل فلیٹ جو ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے اُن کے خلاف ایف آئی آر کیلئے پولیس اسٹیشن کو تحریری درخواست بھیج دئیے گئے۔علاوہ ازیں پشتون آباد کے علاقہ میں قاسمی اسٹور کو ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے پر گرفتار کرکے متعلقہ پولیس تھانہ کے حوالے کردیاگیانیز پشتون آباد میں مناف گلی کے نادہندہ صارفین کے ذمہ 33لاکھ روپے کے بقایاجات پر اُنکے کنکشنز منقطع کردئیے جبکہ مشرقی بائی پاس، سستابازار کے علاقوں میں کیسکوٹیم نے غیر قانونی طورپر بجلی استعمال کرنے والے 12دکانوں کے کنکشنز منقطع کردئیے اوراُنھیں گرفتارکرکے پولیس تھانہ کے حوالے کردئیے۔دریں اثناء کیسکوپشین سرکل کے تحت بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران پشین سٹی سے 3بجلی چورگرفتارکرلئے جن کے خلاف کیسکونے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمہ درج کرنے کیلئے تحریری درخواست ارسال کردئیے، اس کے علاوہ چمن سٹی اور خانوزئی بازار کے علاقوں سے کارروائی کے دوران 41نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ساڑھے چارلاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکوسبی سرکل کی ٹیموں نے سبی ڈھاڈر،سوئی،ڈیرہ مرادجمالی،اوستہ محمد صحبت پور، جعفرآباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر70نادہندگان کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے پر 10افرادکو جرمانے عائد کئے گئے اسی طرح ڈیرہ مرادجمالی میں کیسکوٹیم نے کارروائی کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 17ایف آئی آردرج کرادئیے گئے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کیسکومکران سرکل کے تحت ٹیموں نے تربت سٹی، گوادر سٹی، گوادر اربن اور پنجگور کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران نادہندگان سے بلوں کی مدمیں 8لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکوخضدارسرکل میں بھی کیسکوٹیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مشترکہ طورپر کارروائی کرتے ہوئے نوشکی، خاران،سوراب، مستونگ،دالبندین،خالق آباد منگچرکے علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران سوراب سٹی کے علاقوں میں 13بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کردئیے اور اُن کے خلاف مقدمات درج کرانے کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو تحریری درخواست ارسال کردئیے اسی طرح خاران شہر میں بھی کارروائی کے دوران کیسکونے10جبکہ قلات میں 15بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے متعلقہ پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران زیارت، ژوب، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی اور اس دوران 13 ڈائریکٹ کنکشنز بھی منقطع کر کے انھیں جرمانہ بھی کیئے گئے۔واضح رہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کیسکوکی ٹیمیں صوبہ کے مختلف آپریشن سرکلز میں بلاامتیازکارروائیاں کررہی ہیں۔لہٰذا وہ تمام صارفین ڈائریکٹ کنڈے اور غیر قانونی کنکشنز فوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی علاوہ ازیں تمام صارفین اپنے ذمہ بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کریں تاکہ بعدمیں کنکشن منقطع ہونے یا کسی بھی پریشانی سے بچاجاسکے نیزکیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے