مولاناہدایت الرحمن سے اختلافات سیاسی ہیں، خدشات دور کئے گئے تو اتحاد ہو سکتا ہے، سید معیار جان نوری
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) مولاناہدایت الرحمن سے اختلافات سیاسی ہیں، خدشات دور کئے گئے تو اتحاد ہو سکتا ہے، سیاست میں حرف آخر کچھ نہیں ہوتا، کسی پارٹی یا رہنما سے ذاتی جھگڑا نہیں سیاسی اختلافات ضرور ہوتے ہیں اور ختم بھی ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین گوادر اور نوری پینل کے سربراہ سید معیار جان نوری نے کیا۔سیدمعیارجان نوری نے کہا کہ سیاسی فیصلے ہمیشہ عوام کی منشا و مفاد میں کئے اب بھی سیاسی فیصلے عوام سے مشاورت کے بعد ہی کرونگا۔ ضلع چیئرمین گوادر اور نوری پینل کے سربراہ سید معیار جان نوری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ سیاسی فیصلے عوام سے مشاورت اور ان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی مستقبل کے سیاسی فیصلے عوام اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی کرینگے، عنقریب عوامی مشاورت کا سلسلہ شروع کرونگا اور اپنے ساتھیوں اور لوگوں سے آئندہ سیاسی فیصلوں کے حوالے سے مشورہ لونگا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب سے اہم میرے لوگ ہیں جن کی بدولت میں اس مقام پر ہوں، میرے لوگوں کی جو منشا ہوگی میں اسی پر عمل کرونگا میرے لئے منصب یا عہدہ اہمیت نہیں رکھتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن سے اختلافات سیاسی ہیں، خدشات دور کئے گئے تو اتحاد ہو سکتا ہے سیاست میں حرف آخر کچھ نہیں ہوتا، کسی پارٹی یا رہنما سے ذاتی جھگڑا نہیں سیاسی اختلافات ضرور ہوتے ہیں اور ختم بھی ہو سکتے ہیں۔