قلات، خالی آسامیوں پر من پسند لوگوں کو بھرتیاں کرنے کیخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف کاشدید احتجاج

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں محکمہ ہیلتھ میں خالی آسامیوں پر من پسند لوگوں کو بھرتیاں کرنے اور میرٹ کے برخلاف ملازمتیں دینے کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف نے شدید احتجاج کیا مشتعل مظاہرین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کو تالا لاگاکر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔قلات میں گزشتہ روز پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کے ورکروں نے محکمہ صحت میں میرٹ کے بر خلاف اورمن پسند افراد کو نواز نے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی اورشہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف قلات کے صدر آغا حفظ الرحمان نے کیا مشتعل مظاہرین ڈسٹرکٹ آفیسر کے دفتر پہنچ کر ڈی ایچ او آفس کے عملے کو باہر نکال کر دفتر کو تالا لگادی اور شدیدنعرہ بازی کیا۔اس موقع پر پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف قلات کے صدر سید حفظ الرحمان شاہ نے کہاکہ محکمہ میں کس کے آڈرز ہوئے ہیں کسی کو معلوم نہیں اور کہیں بھی لسٹ آویزاں نہیں کی گئی ہے بس چوری چھپے اپنے من پسند لوگوں کو فون پر اطلاع دیتے ہیں کہ آپ کا آڈر ہوا ہے آپ جا کر حاضری رپورٹ دیں انہوں نے کہا کہ اگر مزکورہ بھرتیا ن واپس لیکر دوبارہ شفاف طریقے سے میرٹ پر بھرتیاں نہیں کیا گیا توعدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے