حب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد زخمی

حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد زخمی ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے آلہ آباد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیف اللہ ولد اسلم شدید زخمی جبکہ دوسرے واقعہ میں مندرہ کالونی کے قریب فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص شدید زخمی دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لراچی منتقل کردیا گیا دوسری جانب حب شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پہ شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے