بلوچستان میں بدامنی پسماندگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،مولانا عبدالغفور حیدری

منگچر(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں بدامنی پسماندگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں بلوچستان کے قبائلی تنازعات کے حل کیلئے نوابوں سرداروں اور علماء کرام سے اپیل ہے کہ ایسے سنگین قبائلی تنازعات کے حل کیلئے سنجیدہ کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا نہ جائے معدنیات سے مالا مال صوبہ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں مدارس کا امن کی بحالی کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مدرسہ دارالتوحید سور جمند زئی کے سالانہ دستار فضلیت کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کے اندر ہمارا موقف ہے کہ الیکشن ہوجائے تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے عمران خان کے کیے ہوئے معاہدوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کو بہترین بجلی کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے یہاں کے معاش کا واحد زریعہ زراعت ہے لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کء قبائل آپس میں مورچہ بند ہے تمام نوجوانوں سرداروں انتظامیہ اور علماء کرام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے سنگین قبائلی مسائل کو گفت و شنید سے حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان مزید پسماندہ نہ ہو مدرسہ دارالتوحید سور جمند زئی کے سالانہ دستار فضلیت کنونشن مولانا کامران حیدر آبادی مفتی محمد ابوبکر حافظ محب اللہ ودیگر قائدین نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے