گورنر بلوچستان کا صوبے کے تمام بیروزگار نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسزکروانے کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے صوبے کے تمام بیروزگار نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز کروانے کا اعلان کر دیا جس میں مرحلہ وار دس ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت جدید مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کا باقاعدہ آغاز آج بروز منگل سہ پہر تین بجے (3.00) گورنر ہاؤس کوئٹہ کیا جائیگا جس کے بعد تمام خواہش مند خواتیں و حضرات سے آن لائن درخواستیں موصول کی جائیگی. نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی، نگران صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام سمیت ماہرین تعلیم و ٹیکنالوجی کی شرکت بھی متوقع ہے۔لہٰذا تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذمہ داروں سے التماس ہے کہ آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کی بھرپور کوریج کیلئے اپنے رپورٹر اور کیمرہ مین کو مقررہ وقت سے قبل بھجوا دیں۔