چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات کاایکسین بی اینڈ آر انجینئر بشیر احمد ناصر کے ہمراہ نصیرآباد کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات میراحمد مینگل نے ایکسین بی اینڈ آر انجینئر بشیر احمد ناصر کے ہمراہ ضلع نصیرآباد کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ایس ڈی او نادر علی پنہور سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ایکسین بشیر احمد ناصر نے چیف انجینئر کو ضلع نصیرآباد میں ترقیاتی عمل اور دیگر درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف انجینئر میر احمد مینگل نے کہا کہ بلوچستان بھر میں مواصلات و تعمیرات کا محکمہ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ہمارے انجینئرز کڑی محنت کرکے حکومت بلوچستان کے تعمیراتی کام کو اپنے معیار کے مطابق مکمل کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ضلع نصیرآباد میں بھی کئی اسکیمات زیر تعمیر ہیں جن کو اپنے معیار کے مطابق مکمل کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے تاکہ یہ تعمیراتی منصوبے دیرپا ثابت ہوں محکمہ بی اینڈ آر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مصروف عمل ہے اس لئے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز میں مکمل کروانے سے محکمے کا مورال مزید بلند ہوگا کوشش کی جائے کہ ان ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں تمام روکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں ان شائاللہ بہت جلد تمام ترقیاتی منصوبوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے