پشین میں لیویز اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا
پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین میں لیویز اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے یارو میں لیویز فورس کے اہلکار محمد یٰسین نے سرکاری ایل ایم جی سے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی پشین لیویز فورس کے اہلکار جمشید خان ولد ملک حاجی عبدالواسیع کو قتل کردیا اور سرکاری اسلحے سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیویز نے مقتول کے لاش کو سول اسپتال پشین لانے کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، واضح رہے کہ لیویز فورس کے مقتول اہلکار جمشید خان جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ملک عبدالواسیع کاکڑ کے اکلوتے بیٹے تھے۔