میرے دروازے عوام اور سائلین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں، میر دانش لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی مشیر برائے محکمہ آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کو بہتر بنا کر صاف شفاف انتخابات کے انعقا کے لیے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو معاونت کی فراہمی سمیت صوبے میں گڈ گورننس کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگرن حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے مفاد میں بہتر فیصلے کر رہی ہے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ میرے دروازے عوام اور سائلین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور میرے بھرپور کوشش ہے کہ عوام الناس کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں اور صوبہ ترقی کے منازل طے کر سکے تا کہ لوگوں کو باعزت کاروبار کے مواقع میسر آ سکیں صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ نکران کابینہ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی سربراہی میں تمام معزز وزراء اپنے اپنے دفاتر میں باقاعدگی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائن کے تحت اصل اختیارات سے نہیں نکلا گا اور وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں نگران کا بینہ اپنے تمام تر ائینی وقانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتی رہے گی انہوں نے آخر میں کہا کہ نگران حکومت عوام الناس کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود میں تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے