صوبہ بھرمیں کیسکونے257نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئے،17افراد پر بجلی کے غیر قانونی استعمال پر جرمانے عائد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت پاکستان اوروفاقی وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں منگل کے روز صوبہ کے تمام علاقوں میں اب تک کیسکونے513 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیئے متعلقہ پولیس اسٹیشنزکو درخواستیں ارسال کر دی ہیں تاکہ ا ُنکے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے جن میں سیاب تک43 ایف آئی آر درج ہو چکے ہیں۔اس سلسلے میں کوئٹہ شہر میں کیسکوکے مختلف ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور پولیس پارٹی کے ہمراہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران مختلف کمرشل پلازوں اورمارکیٹوں میں دکانوں کے میٹرز چیک کرلئے گئے اوراس دوران اُن کے برقی لوڈاورریڈنگ میں نمایاں فرق پر 17افراد پر بجلی کے غیر قانونی استعمال پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔اسی طرح مری آباد کے علاقہ میں 4افراد کو بجلی چوری پر گرفتارکرلئے گئے۔پشتون آباد میں غیر قانونی طورپرچلنے والے ایک ٹیوب ویل کے برقی کنکشن منقطع کردئیے اور اُن کے برقی آلات اُتارکر قبضہ میں لے لئے۔سبزی مارکیٹ علمدار روڈمیں بھی بجلی چوری میں ملوث 7افرادکو گرفتارکرلئے گئے۔اسی طرح دیگرٹیموں نے بروری روڈ،ائیرپورٹ روڈ، ہزارہ ٹاون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈائریکٹ کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں سیٹلائٹ ٹاون میں غیر قانونی طورپر ڈائریکٹ کنکشنز سے بجلی استعمال کرنے والے ویلڈنگ پلانٹ،دکانوں اور کیفے کے 5افرادکو بجلی چوری پر گرفتارکرکے اُن کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں کو درخواست ارسال کردی گئیں نیز ارباب کرم خان روڈمیں بھی کیسکوٹیم نے متعدد نادہندہ صارفین کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز سبزل روڈ، مشرقی بائی پاس،سریاب مل، اے ون سٹی، خروٹ آباد،ہزارگنجی،کلی سلیم آباد، پشتون درہ،اسپنی روڈ،جیل روڈ، کربلااسٹریٹ میں کارروائی کے دوران 87نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث 18افرادکے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں ارسال کردی گئی۔ علاوہ ازیں نواں کلی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کیسکوٹیموں اور پولیس پارٹی کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی گئی اور ایک غیر قانونی طور پر چلنے والے واٹر سپلائی کنکشن کو منقطع کر اسکے برقی آلات قبضے میں لیئے گئے اور متعلقہ مالک کیخلاف بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے پر مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو تحریری درخواستیں ارسال کردی گئی جبکہ کارروائی کے دروان غیر قانونی طورپربجلی استعمال کرنے والے زرعی ٹیوب ویل کاایک ٹرانسفارمربھی اُتارلئے گئے۔ دریں اثناء کیسکوپشین سرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کیسکوکی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے پشین، خانوزئی، چمن، یارو کے مختلف علاقوں میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے میٹرز اوربرقی کنکشنز چیک کئے گئے اور70افرادکو گرفتارکرکے اُن کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے پولیس تھانوں میں درخواستیں ارسال کردی گئی جبکہ اس دوران پشین اڈہ سے بھی 4افراد بجلی چوری پر گرفتارکرلئے نیز کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر کیسکوپشین سرکل نے مجموعی طورپر 7لاکھ روپے نادہندگا ن سے وصول کئے گئے۔ علاوہ ازیں کیسکوسبی سرکل میں بھی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کیسکوٹیموں نے پولیس کے ہمراہ سبی، ڈھاڈر، مچھ، اوستہ محمد، ڈیرہ مرادجمالی اور ڈیرہ اللہ یار کے علاقوں میں مجموعی طورپر 80نادہندگان کے کنکشنز بلوں کے عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ بجلی بلوں کے بقایاجات پر نادہندگان سے تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔ اسی طرح ڈیرہ مرادجمالی سے 3افراداور سوئی میں ایک بجلی چورگرفتارکرلئے گئے جن کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو درخواستیں ارسال کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کیسکولورالائی سرکل کے تحت کارروائی کے دوران لورالائی،ژوب، کوہلو، زیارت میں کیسکوٹیموں نے نادہندگان کے 35کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کے 10لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے نیز 6افراد کے خلاف بجلی چوری پر مقدمات کے اندراج کیلئے ژوب اور لورالائی پولیس اسٹیشنوں کو تحریر ی درخواستیں بھیج دئیے گئے۔اسی طرح کیسکو مکران سرکل کے تربت، پسنی،گوادرشہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے55 سے زائد نادہندگان کے برقی کنکشن منقطع جبکہ نادہندہ صارفین سے بلوں کی مد میں ایک لاکھ بیس ہزارروپے سے بھی زائد وصول کیے گئے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیسکوکی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے صوبہ کے مختلف سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام بجلی چوروں کوبھی سختی سے متنبہ کیاہے کہ وہ خود ساختہ اور غیر قانونی برقی کنکشنزفوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر اُنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے نیز تمام صارفین اس قومی مہم میں کیسکو سے تعاون کرتے ہوئے اپنے اردگرد بجلی چوروں کی نشاندہی کریں۔