ایشیا کپ: بھارت نے بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا دیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا دیا کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 214 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 41.3 اوورز میں 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکن بولرز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت کی ٹیم 49.1 اوورز میں 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے ڈونتھ ویلالجے نے 5، چارتھ اسالنکا نے 4 اور مہیش تھیکشنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا بھارت کی جانب سے اوپنرز روہت شرما اور شبمن گِل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شبمن 80 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، روہت 53، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

47 اوورز مکمل ہونے کے بعد میچ بارش کی وجہ سے روکا گیا تھا۔ اُس وقت بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنالیے تھے بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو بھارت نے اسکور میں مزید 16 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد 49.1 اوور میں اکشر پٹیل 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد سراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے اس موقع پر کہا کہ ‘ہم بھی اس پِچ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف اگر سری لنکا آج فتح حاصل کرلیتا ہے اور اگر بھارت بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پھر بھی پاکستان سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے