اوتھل پولیس کی کاروائی 17 کلوگرام آئس برآمد دو ملزمان گرفتار

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس کی کامیاب کاروائی اوتھل کے علاقے زیروپوائنٹ کے مقام سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی پجیرو کے خفیہ خانوں سے 17 کلوگرام آئس برآمد دو ملزمان گرفتار، منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 5 سے چھ کروڑ کے لگ بھک بتائی جارہی ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر)نوید عالم کی ایس ایس پی آفس اوتھل میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر حسین ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو، آفس سپرنٹنڈنٹ حق نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس، منشیات اور ہرطرح کی اسمگلنگ کا خاتمہ میرا نصب العین ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے زیرپوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی پجیرو نمبرJAA030کے خفیہ خانوں سے کمال مہارت سے چھپائی گئی17 کلوگرام مہلک نشہ آئس برآمد کرکے دو ملزمان عبدالحمید ولد محمداسمٰعیل اور عجب گل ولد عبدالحمید سکنہ بیلہ کو گرفتار کرلیا یہ بات ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نویدعالم نے ایس ایس پی آفس اوتھل میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر حسین ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو، آفس سپرنٹینڈنٹ حق نواز کے ہمراہ اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔SSP لسبیلہ نے کہا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لسبیلہ کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کی جائے گی جس پر پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔اس دوران زیروپوائنٹ اوتھل میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی پجیرو نمبر JAA030 کی تلاشی کے دوران گاڑی کی خفیہ خانوں سے کمال مہارت سے چھپائی گئی 17 کلوگرام مہلک نشہ آئس برآمد کرلی گئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت 5 سے چھ کروڑ کے لگ بھک بتائی جارہی ہے۔ جو کہ کراچی اور اندروانی سندھ اسمگل ہونا تھا جس کو ناکام بنا کر اوتھل پولیس نے دو ملزمان عبدالحمید ولد محمداسمٰعیل سکنہ بیلہ اور عجب گل ولد عبدالحمید سکنہ بیلہ کو گرفتار کرلیا اور مذید تفتیش کی شروع کردی ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ایس ایس پی لسبیلہ نوید عالم نے کہا ہے کہ آئس ایک خطرناک نشہ ہے جو نوجوان نسل کو تباہی و بربادی کی طرف لے جاتا ہیں۔ آئی جی بلوچستان اور ٍڈی آئی جی کی خصوصی ہدایت ہے کہ چینی،یوریا کھاد اور گندم کی افغاستان اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات آٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے اسمگلر ایک مافیا کی صورت آختیار کرچکے ہیں اسمگلرز کی جانب سے آئے روز روڈ بلاک کرنا کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔روڈ بندش سے مسافروں خاص کر مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان ایک دوستانہ ماحول ہونا چاہیئے۔میرے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔عوام کے مسائل کی آگاہی کے حوالے سے تھانہ لیول پر کھلی کچہری اور پولیس دربار کا انعقاد کیا جائے گا۔ فی الحال لسبیلہ میں جو تھانے ہیں ان نفری اور استعداد بڑھائی جائے گی مزید تھانے بنانے کے لئے نئی مردم شماری کے تحت ایریاز کی آبادی کو دیکھا جاتا ہے۔جس کے بعد تھانے بنائے جاتے ہیں۔دوسرے صوبوں اور اضلاع سے باغات اور زرعی فارمز میں کام کرنے والوں کی رجسٹریشن کے لئے اوتھل اور بیلہ تھانوں میں شروع کردیا گیا ہے نگراں حکومت اور آئی جی بلوچستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔جو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کریگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہیں مقامی میڈیا لسبیلہ پولیس سے تعاون کرے اور جرائم کی نشاندہی کرے لسبیلہ لازمی کاروائی کریگی۔SSP لسبیلہ نے مزید کہا کہ سی پیک کی وجہ سے گوادر اہمیت اختیار کرگیا ہے جہاں سے گزرنے والے یا آنے والوں اور کنراج میں کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس لائین اوتھل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیئے مثالی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے