ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے غیر حاضر ڈاکٹروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر حب

حب(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا۔ اجلاس میں سول ہسپتال کے ہسپتال کے ادویات کے مسئلے فوری حل کرنے اقدامات اٹھانے فیصلہ کیا گیا۔ ایمبولینسوں کے حوالے سے فیصلہ ہوا کہ ایک ہفتے کے اندر درست کر کے فعال کرنا ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ہسپتال میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھا جائے گا۔ ہسپتال پانی کے حوالے سے جلد پانی کے لائن کی بحالی کے حوالے سے پی ایچ ای سے میٹنگ کیا جائے گا۔ جبکہ کمیٹی کے ہیڈ و ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے غیر حاضر ڈاکٹروں کے حوالے سے سختی سے کہا کہ ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے غیر حاضر ڈاکٹروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو بھی ڈاکٹر غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے