نگران حکومت اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کے لئے محنت اور خلوص نیت سے کام کررہی ہے، نگران صوبائی مشیر آبپاشی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی مشیر آبپاشی میر دانش لانگونے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کے لئے محنت اور خلوص نیت سے کام کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری صوبہ میں دیر پا امن و امان کا قیام سمیت پر امن ماحول میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے اور اس کے لیے پوری نگران کابینہ خلوص نیت سے کاربند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع میر نصیب اللہ مری نے انکو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی مشیر آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا کہ نگران حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے صوبے کے عوام کو اپنے حق رائے دہی کا بھرپور موقع دیں گی تاکہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے عوامی نمائندوں کو اسمبلی میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلی میر علی مردان ڈومکی کی قیادت میں نگران کابینہ اپنی تمام تر آئینی و قانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گی، میر دانش لانگو نے وزیر تعلیم نصب اللہ مری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت قلیل وقت میں عوام دوست فیصلے کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، مشیر آبپاشی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے زیادہ تر مسائل تعلیم اور صحت سے جڑے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں غربت اور بیروزگاری بھی کسی چیلنج سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے اولین ترجیح عوام الناس کے مسائل کو تمام تر دستیاب وسائل کو برائے کار لا کر حل کرنا ہے۔ نگران حکومت عوام الناس کی خدمت اور فلاح و بہبود اور اس مختصر مدت میں عوام کے مسائل خوش اسلوبی اور جان پیشانی سے حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے