عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا، سردارزادہ محمد قاسم سرپرہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ چیئرمین مستونگ سردارذادہ میر محمد قاسم سرپرہ اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر محمد صادق کرد نے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ہمارا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے جس پر بخوبی عمل کرنا ہمارے لئے پہلی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات میں کیا۔ بی این پی کے رہنما میر محمد حنیف رستم زئی، پی پی پی کے رہنما میر ندیم رئیسانی، آغا رحیم شاہ، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین ٹکری عبدالقادر بنگلزئی، میر غلام حسن رئیسانی،سعید شاہوانی،اسپیشل پرسن آرگنائزیشن کے ضلعی صدر غلام حسین اطہر ابابکی و دیگر نے ملاقات کی اور انہیں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین حاجی نور احمد بنگلزئی، میر عظیم جان بنگلزئی،عطاء الرحمن، حاجی عبدالسلام شاہوانی،وائس چیئرمین فقیر عمر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین و وائس چیئرمین نے کہا کہ عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنیکے لیئے کوشاں ہے عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لائینگے۔ہماری کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نیکہا کہ ضلعی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے