جان محمد بلیدی کابارڈر بندیش کے خلاف پریس کانفرنس، 16ستمبر کو دھرنوں کا اعلان
تربت (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، نیشنل پارٹی کیچ کے صدر مشکورانور، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے چیرمین کا بارڈر بندیش کے خلاف پریس کانفرنس، 16ستمبر کو مظاہرہ، جلسے اور دھرنوں کا اعلان بارڈر کاروبار کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ نیشنل پارٹی سرحدی تجارت پر عائد پابندیوں کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گئی تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینوں، طلبا تنظیموں، کاروباری و تجارتی تنظیموں، گاڑی مالکان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گی۔ انھوں نے کھاکہ بارڈر کاروبار کوئی سمگلنگ نہیں ہے ایرانی بارڈر سے تیل لانے والے تمام گاڑیاں ایف سی اور مقامی انتظامیہ نے باقاعدہ رجسٹر کیے ہیں اور ڈپٹی کمشنروں کی اجازت سے روزانہ سینکڑوں گاڑی بارڈر باقاعدہ کراس کرتے ہیں اور تیل لاتے ہیں حکومتی اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے لوگوں نے قیمتی زیورات اور جائیدادیں بھیچ کر گاڑیاں خریدے۔ کم و بیش پچاس ہزار کے قریب گاڑیاں مکران میں ضلعی انتظامیہ کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ تیل کاروبار کا پیسہ دھشت گردی کے عمل میں استعمال ہونے کی بات میں صداقت نہیں ہے۔