پولیس تھانہ نیو سریاب نے قتل کے اشتہاری اور چوری میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ نیو سریاب نے قتل کے اشتہاری اور چوری میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔گزشتہ روزایس ایچ او عبدالقادر قمبرانی و دیگر عملہ نے کاروائی کر تے ہوئے03 ملزمان گرفتار کیئے اشتہاری ملزمان محمدسرور ولد محمد امین سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ،شیر احمد ولد محمد امین سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ کو حسب ضابطہ ریڈ کرکے گرفتار کیاگیا جو کہ قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھے جبکہ راحب علی ولد ندیم احمد سکنہ ہزارگنجی کویٹہ جوکہ ومقدمہ نمبر 128/23واردات میں ملوث تھا جس سے 01موٹر سائکل چوری شدہ برامد کیاگیا جس کو بغرض مزید تفتیش حوالے انویسٹی گیشن ٹیم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے