مغوی فٹ بالرز کی بازیابی کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، میر سرفراز بگٹی

ڈیرہ بگٹی /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سوئی سے 6فٹ بالرز کی اغواء کا معاملہ،ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی نے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے،نگران وفاقی وزیر داخلہ میرسرفرازبگٹی کے مطابق مغوی فٹ بالرز کی بازیابی کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے اغوا کیے گئے 6 مقامی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق مقامی فٹبالرز کے اغوا کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔6 مقامی فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی سے سبی جاتے ہوئے گزشتہ روز جانی بیڑی کے قریب اغوا کر لیا گیا تھا۔اس حوالے سے نگراں وزیرِ کھیل نواب زادہ جمال رئیسانی نے نوٹس بھی لیا تھا۔جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنانے کا کہا تھا۔دوسری جانب نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کر دئے تھے،گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بارزیابی کے لئے آپریشن جاری ہے،وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ بدامنی پھیلانے والوں کی گردیں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتیں مغوی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے