مراکش میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز، تین دن قومی سوگ کا اعلان

مراکش : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی، مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے تین دن قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کا بھی حکم دیا ہے گذشتہ رات بھی بہت سے لوگوں نے کھلے آسمان تلے گزاری ،مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق وسطی مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زیادہ تباہی پہاڑی علاقوں میں ہوئی جہاں پہنچنا مشکل ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مرکزمراکش سے 44 میل دورجنوب مغرب تھا، بہت سے افراد تاحال ملبے میں دبے ہوئے ہیں، اس خوفناک زلزلے سے 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھاجبکہ اس کی گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے کے مرکز کے قریب ترین موجود مراکش شہر کے رہائشیوں نے بتایا کہ پرانے شہر میں کچھ عمارتیں گر گئی ہیں جوکہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں، مقامی ٹیلی ویژن پر تباہ شدہ کاروں پر پڑے ملبے کے ساتھ گرے ہوئے مسجد کے مینار کی تصاویر نشر کی گئیں۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایگھل ایک پہاڑی علاقہ ہے جس میں چھوٹے کاشتکاری والے دیہات ہیں، زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے آیا یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں ہیں، درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، عوام سے ہسپتالوں میں خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے