سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) نگراں حکومت سندھ نے صوبے میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا حکومت سندھ نے بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاورڈویژن،کمشنرز،ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز ، اور حیسکو اور سیپکو کے اعلی افسران بھی ممبران کے طور پر شامل ہیں چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ ایس اینڈ جی ای کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بجلی چوری کے خلاف مہم کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کے فیصلوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر عوامی بیداری کی جامع مہم چلائی جائے، زیادہ نقصان والے فیڈرز کا باقاعدگی سے ڈیٹا اور ساتھ ہی ریکوری کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔

چیف سیکریٹری نے اپنے مکتوب میں مزید کہا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے اور نادہندگان سے وصولی کے لیے تیار کیے گئے ہفتہ وار پروگراموں کو مؤثر طریقے سے عملی جامہ پہنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے