حکومت بلوچستان نے انسداد بجلی چوری مہم میں کیسکو کا ساتھ دینے کافیصلہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے انسداد بجلی چوری مہم میں کیسکو کا ساتھ دینے فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ حکومت بلو چستان کے جا ری کر دہ ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے انسداد بجلی چوری مہم میں کیسکو کا ساتھ دینے فیصلہ کر تے ہوئے صوبائی اور ڈویژنل سطح پر ٹاسک فورس قائم کردیں۔ اعلامیہ کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ہوں گے جبکہ ڈویژنل ٹاسک فورس کی سربراہی ڈویژنل کمشنرز کریں گے دونوں ٹاسک فورس انسداد بجلی چوری مہم کی نگرانی کریں گی۔