ایشیا کپ؛ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے 258 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کی ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔

سدیرا سمراوکرما 93، کشال مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد اور حسن محمود نے 3، 3 اور شرف الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، کاسن رجیتھا، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا۔

شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئے، نسوم احمد، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے