چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگیاکوئٹہ میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کی خلاف کارروائی کے بعد چینی کی قیمت 220 روپے کلو سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہو گئی اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے ویب سایٹ(ایکس )پرکہا ہے کہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، اب تک جو چینی ضبط کی گئی ہے وہ جمعے کو سرکاری نرخ پر فروخت کی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتیں 220سے گرکر 190روپے فی کلو پر پہنچ گئیں مالکان نے ٹیموں کو دھمکیاں دیں،مگر افسران نے کارروائی جاری رکھے واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا اور فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی تھی جبکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر چمن کوئٹہ سے بھی آگے نکل گیا تھا جہاں فی کلو چینی 230 روپے میں فروخت کی جا رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے