قلعہ عبد اللہ، منشیات کی فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے آپریشن 4 افراد گرفتار، منشیات برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ عبد اللہ میں منشیات کی پیداوار اور منشیات کی فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4افراد گرفتار بھا ری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کی پیداوار اور منشیات فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیاہے کمانڈر 12کور بلو چستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن میں حصہ لیاآپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کیمیکل،کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا۔ 16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ کردئے گئے، 18 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار اور 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیاآپریشن کو 28 اگست 2023 کو ہیڈ کوارٹر 12 کور میں منعقدہ ایک اجلاس میں حتمی شکل دی گئی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔ 30 اگست کو قلعہ عبداللہ انسداد منشیات مہم کے تحت ایک جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں میں مقامی عمائدین نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فیکٹریوں کے خاتمے اور منشیات پیداوار کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور سیکورٹی اداروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ آپریشن بلوچستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے