شہبازشریف کینسر سے صحت یاب

لندن :شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلئیر، مرض لوٹ کر نہیں آیا۔لندن میں شہباز شریف کی طبی معائنہ کے بعد کینسر اسپیشلسٹ کی تصدیق ۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ہفتہ قبل لندن پہنچنے کے فورا بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔

تفصیلت کے مطابق شہباز شریف کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن ہسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی،شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے، ٹیسٹ کی رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھی۔

شہباز شریف کو 2000 میں نایاب اور خطرناک کینسر کو تشخیص ہوئی تھی۔شہباز شریف 2003 میں نیو یارک کے سلوئن کیٹرنگ ہاسپٹل میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیرعلاج رہے تھے۔شہباز شریف کے ریڈھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتہ ہارلے اسٹریٹ کی کلینک میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے