انتخابات میں متحد ہونا ایک فطری امر ہے عوام کو منظم ہوکر سماج دشمن عناصر کا راستہ روکنا ہوگا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کوشقلات میں سنیر کارکنوں اور معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام منفی سیاسی عناصر کا انتخابات میں متحد ہونا ایک فطری امر ہے عوام کو منظم ہوکر سماج دشمن عناصر کا راستہ روکنا ہوگا۔ نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے اور بلوچستان کے عوام کے سیاسی و معاشی اور قومی حقوق کا نگہباں ہے انھوں نے کھاکہ پانچ سالہ اقتدار میں رہنے والے نمائندوں نے ایک پروجیکٹ بھی مکمل نہیں کیا اس دوران کرپشن اور اقربا پروری کی انتہا کردی گئی تمام فنڈز کو خردبرد کیا گیا اور ملازمتیں فروخت کئے گئے۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کے خلاف لینڈ مافیا اور ٹوکن مافیا کو متحد کیا گیا ہے لینڈ مافیا نے پانچ سال کے دوران تربت کے پانچ موضاجات کی انتظامیہ کے ساتھ ملکراراضیات کی بندر بانٹ کی، یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کے اراضیات پر قبضہ کیا گیا، قبرستانوں پر قبضہ کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی تمام اراضیات کی الاٹمنٹ منسخ کرکے بلوچستان کی ملکیت بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ سترہ سال تک برسراقتدار عناصر نے ضلع کیچ میں ایک بھی ادارہ تعمیر نہیں کیا یہاں کے اسکول و کالج اور ہسپتال سب نیشنل پارٹی کے بنائے ہوئے ہیں۔ اجلاس سے بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بوہیرصالح، ریجنل سیکرٹری واجہ ابولحسن بلوچ، ضلعی صدر مشکورانور، تحصیل صدریونس جاوید، سابق کونسلرمحمداسماعیل ابراہیم اور تلاوت پاک کیلئے جوادعرض محمد نے کی۔