کراچی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ، باپ بیٹا قتل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے علاقے کورنگی میں کتابوں کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لٹیروں نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے باپ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے تفصیل کے مطابق کورنگی میں کتابوں کی دکان میں تین مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔ کیش کائونٹر خالی کرانے کے دوران باپ اوربیٹے نے مسلح افراد کیساتھ مزاحمت کےدوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

70سالہ محمد حسین اور37سالہ اسد کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے باپ بیٹا دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق موقع سے گولیوں کے چار خول ملے ہیں، جنھیں فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے