نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک شاہ اور اغا شکیل احمد درانی کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک شاہ اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار اغا شکیل احمد درانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان کی سیاست آنے والے جنرل الیکشن پارٹی معاملات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنما ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری بریسٹر علی زہری، عبدالخالق زہری و دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے