مستونگ : نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی سے فائرنگ لیویز فورس اہلکار قتل

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ بس اڈہ پڑی گنج میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز اہلکار عبدالظاہر ولد حاجی غلام محمد بنگلزئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے اسکے دو دیگر دوست عطر شاہ ولد ظہور شاہ سکنہ کردگاپ و عبدالخالق ولد عبدالقیوم مینگل بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں زخمیوں اور نعش کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیویز اہلکار عبدالظاہر بنگزئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پڑی میں بیڑھ بکریوں کی بیوپاری میں مصروف تھے مزید تفتیش علاقہ پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے