مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق 2راہگیر زخمی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 2راہگیر زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے تجارتی علا قے بس آڈہ کے قریب بکرا منڈی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبدالظاہر بنگلزئی موقع پر جاں بحق جبکہ 2راہگیر عبد الخالق اور عطرشاہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے