عالیہ بھٹ اور ایشا امبانی کپڑوں کے برانڈ میں بزنس پارٹنر بن گئیں
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور انڈین بزنس ٹائیکون مکیشن امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے ایک ساتھ نئے پروجیکٹ کا آغاز کردیا اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایشا امبانی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ بات سامنے لاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ایڈ ماما اور ریلائنس نے مشترکہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ایشا اور میرے لئے یہ پروجیکٹ ایسا ہے جیسے دو مائیں ایک ساتھ جمع ہوگئی ہوں اور یہ بہت خاص چیز ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ وائرل ہوتے ہیں مداحوں نے عالیہ بھٹ کو مبارکباد کے پیغامات دیئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔