سوراب، دوران ڈیوٹی سرکاری رائفل چل جانے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
سوراب(ڈیلی گرین گوادر) سوراب میں دوران ڈیوٹی سرکاری رائفل چل جانے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپاہی شمس الدین رائفل صاف کررہاتھاکہ رائفل چل گئی اورگردن پر گولی لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاجاں بحق سپاہی کی نعش کوڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیا،بعد ازاں شہید کانسٹیبل کی نعش ان کے آبائی علاقہ منتقل کر دی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ کلی بنگلزئی چمشہ میں ادا کی گئی شہید کانسٹیبل شمس زہری کو پولیس کی سلامی کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا نماز جنازہ میں ایس ایس پی سوراب دوستین دشتی ایس پی قلات محمد مراد،ڈی ایس پی ایس ڈی پی او منظوراحمدمینگل ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر میرفیصل رشید ایس ایچ او حبیب بابئی ایس ایچ او سوراب منیرجتک ایڈیشنل ایس ایچ او میرنزیراحمدعمرانی لائن افیسر جمعہ خان ملازئی انسپکٹر آر ٹی سی عبدالعزیز پی ایس ٹو ایس پی ملک وہاب زہری پی اے حاجی نسیم شاہوانی علاقہ کے قبائلی عمائدین موجودتھے۔