جان اچکزئی کاملک میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی کاوشوں کا خیر مقدم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ملک میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے کرنسی سمگلنگ میں ملوث مافیا کا راستہ روکا،مافیا بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کرنسی مارکیٹ میں سراسر افراتفری پھیلانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حالات میں بہتری آئی ہے اب اسٹیٹ بینک و دیگر معاشی ادارے اس موقع کو نظام کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سمگلنگ میں کمی ہوئی ہے اور چینی کی قیمت مستحکم ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی خواہش کے مطابق بجلی چوری اور چینی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔