بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خالق آباد اور قلات کے ذمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میر دانش لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ خالق آباد اور قلات زرعی علاقے ہیں جن کا انحصار زیر زمین پانی پر ہے. بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فصلوں اور باغات کو پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے خالق آباد اور قلات کے ذمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو عبدالکریم جمالی سے ملاقات کے دوران خالق آباد اور قلات کے مختلف علاقوں میں بجلی کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اولین ترجیح علاقے کے عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے نگران صوبائی وزیر میر دانش لانگو نے کیسکو چیف عبدالکریم جمالی سے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرتے ہوئے علاقے کے زمینداروں کو ریلیف فراہم کی جائے. اس موقع پر چیف کیسکو نے میر دانش لانگو کو قلات اور خالق آباد سمیت صوبہ بھر میں لوڈ شیڈنگ کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور نگران صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ لوڈ شیڈنگ کے بابت ایک قابل عمل میکینزم بنایا جائے گا جس سے زمیندار طبقہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے