کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں، حمزہ شفقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں شروع صفائی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے شہر کی مختلف سڑکوں پر جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کے آفیسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں اور ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے کام کی مانیٹرنگ کریگی۔انہوں نے کہاکہ شہر میں جاری صفائی مہم میں شہریوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد اور تاجران بڑھ چڑھ کر حصہ لے جبکہ دکاندار حضرات اپنی دکانوں کا کچرہ سڑک پر پھینکنے کی بجائے کوڑا دان اور ایک مخصوص جگہ پر رکھیں تاکہ ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی ایمان کا حصہ ہے لہٰذا بحیثیت مسلمان ہم اپنے معاشرے اور شہر کو صاف ستھرا رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوششوں اور عوام کی زمہ دارانہ رویے سے شہر کو خوبصورت اور صاف رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے