آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ۔شاہین شاہ آفریدی شاندار بولنگ کے باعث ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جاری ون ڈے کی تازہ رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔بابراعظم کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ جاری ہے،ان کی جانب سے نیپا ل کے خلاف 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی گئی جس نے دنیائے کرکٹ کے بڑ ے بڑے ناموں کو اپنا گروید بنالیا۔

بابراعظم سب سے کم اننگز میں زیادہ سنچریاں بنانے والے نمبر ون بلے باز بن چکےہیں ،انہوںنے ہاشم آملہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے لجنڈری بلے باز سعید انور کی سب سے زیادہ 20 سنچریاں ہیں جب کہ بابراعظم 19 سنچریاں بنا چکے ہیں عنقریب بابراعظم سعید انور کو سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیں گے۔ان کی کپتانی میں قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن چکی ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر ہیں دوسری جانب قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی چار درجے ترقی کر کے ٹاپ 5 بولرز میں آگئے ہیں، تازہ رینکنگ میں شاہین آفریدی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی اس وقت نئی بال کے سب سے خطرناک گیند بازقرار دئیے جاچکے ہیں ،وہ اپنی ٹیم کے لیے ابتدائی اوورز میں وکٹیں لیتے ہیں اور مخالف ٹیم پر پریشر ڈالتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے ہونے والے حالیہ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما،ویرات کوہلی اور ہارڈیک پانڈیا سمیت 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھلائی تھی۔بنگلادیش کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے