پولیو مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوکر 6 اکتوبر 2023 پانچ روز تک جاری رہے گی ،ڈاکٹر نصیر کرد
قلات (ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو ایم ایس آغاکریم خان ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ڈی ایس پی منظوراحمدمینگل ڈبلیوایچ او کے ڈاکٹر نصیر کرد سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا WHO کا نمائندہ ڈاکٹر نصیر کرد نے پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوکر 6 اکتوبر 2023 پانچ روز تک جاری رہے گی پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل 19 یونین کونسلز میں 38667 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں محکمہ صحت کے کل 209 ٹیمیں حصہ لیں گے جو پورے ضلع میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس موضی مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرت پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعراء ادباء کی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمداری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے۔