منصوبے کاغذوں کی حد تک نہیں ہونے چاہیے بلکہ زمین پر یہ منصوبے نظر انے چاہیے، سردار اعجاز جعفر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار اعجاز احمد خان جعفر کی صدارت میں چیف انجینئر افس میں نارتھ اور ساؤتھ کے تمام ضلعی افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر نارتھ اعظم زرکون، چیف انجینئر ساؤتھ محمد شریف بنگلزئی اور تمام ایس ای اور ایکسین نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے نارتھ اور ساؤتھ میں جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق اور ان پر پیشرفت کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے کاغذوں کی حد تک نہیں ہونے چاہیے بلکہ زمین پر یہ منصوبے نظر انے چاہیے نئے منصوبے بناتے وقت ایسے منصوبے تشکیل دینے چاہیے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں انہوں نے ایکسین کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں اس ضمن میں انہیں نئے منصوبوں سے متعلق تاکید کی گئی کہ وہ 30 ستمبر تک پی سی ون تیار کر کے جمع کروائیں انہوں نے ایکسین کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر میرٹ پر کام کریں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر سر اٹھا کر جیئں انہوں نے کہا کہ اگر افسران یہ تہیہ کرے کہ ہم نے نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ان پر دباؤ ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتی نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے پانی کی جو پائپ لائن متاثر ہوئی ہیں اسے فوری طور پر تبدیل اور مرمت کیا جائے انہوں نے کہا کہ میری اولین کوشش ہے کہ میرے محکمے کے افسران سے عوام کو ریلیف ملے قبل ازیں اجلاس کے شرکاء کو چیف انجینئر نارتھ اعظم زرکون نے صوبے میں جاری اور نئی اسکیموں سے متعلق تفصیلا اگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ اب واٹر سپلائی سکیموں کو سولر انرجی سسٹم کے تحت کیا جا رہا ہے اور اب تک تقریبا 220 منصوبوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے