لاہور ہائیکورٹ: یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کے لیے ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں، نئی دفعات کے تحت ملزموں سے تفتیش کرنی ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور دیگر ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بغاوت کی دفعات شامل کرنےکے معاملے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور دیگر ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے