ضلعی افسران اورتمام ملازمین اپنے اپنے محکموں سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنائیں، ڈپٹی کمشنر پشین جمیل احمد

پشین (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمیل احمد کی زیر صدارت ضلعی افسروں اور سرکاری ملازمین کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشرف الدین ترین سمیت ضلعی محکموں کے آفیسران اور سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو آفیسران نے اپنے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں جاری ترقیاتی منصوبے،کئے گئے اقدامات اور ملازمین کی تعداد اور درپیش مسائل کے بارے میں بتایا گیا ڈپٹی کمشنر پشین نے کہا کہ ضلعی افسران اور تمام ملازمین اپنے اپنے محکموں سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آفیسران اور ملازمین کے درمیان کوارڈینیشن کا فقدان لگتا ہے بہتر گورننس کے لئے آپس میں روابط رکھنا لازمی ہے۔ اجلاس میں عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کے حل کیلئے آفیسران کو ہدایات جاری کی گئی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام آفیسران اپنے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اپنی اور اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے مسائل فوری طورپر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، آفیسران اور ملازمین کی حاضری سے ہی عوام کے مسائل انکی دہلیز پرحل ہونگے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی تمام چیلنجز کیساتھ نمٹنے کیلئے ہم سب نے مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے تمام آفیسران اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دیں تاکہ حکومتی رٹ قائم کی جاسکے اور عوام کو ان کی دہلیز پر مسائل کے حل کے لئے مؤثر حکمت عملی بنائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے