آنے والے انتخابات میں بی اے پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، سعید احمدہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی بنانے کا مقصد ہر طبقہ فکر کے لوگ جو تمام تعصبات سے پاک روشن تعمیری سوچ کیساتھ ملک سے محبت کا دم بھرتے ہیں کو فعال اور متحرک بنانا تھا پارٹی ورکرز شب و روز خلوص نیت سے محنت کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بی اے پی کے بانی رہنما سینیٹر سعید احمدہاشمی نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما ڈاکٹر منان بڑیچ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے انکار ممکن نہیں ملک سے محبت کرنیوالی شخصیات کی بی اے پی میں شمولیت پر عوام نے انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا سینیٹ چیئرمین کے عہدے تک رسائی حاصل کرنے باوجود پارٹی اپنا مقصد حاصل کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی لیکن ہم مایوس نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مقصد کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی آنے والے انتخابات میں پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی عوام کو ان کے حقوق انکی دہلیز پر پہنچائینگے مفاد پرستی کی سیاست کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔