نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان نیوی کے گوادر ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر کے گوادر حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے کے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے حادثے میں دو افسران اور ایک اہلکار کی شہادت پر دلی رنج پہنچا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری افواج ایسے ناگہانی حادثات سے محفوظ رہیں فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں نثار کرنے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں۔وزیراعلیٰ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعاکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے