ملک و قوم کے تحفظ کے لئے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں نثار کرنے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، میر علی مردان ڈومکی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گوادر کے قریب پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے حادثے کے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں دو افسران اور ایک اہلکار کی شہادت پر دلی رنج پہنچا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری افواج ایسے ناگہانی حادثات سے محفوظ رہیں نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لئے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں نثار کرنے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔