بلوچستان ہائی کورٹ، محکمہ شماریات کے خلاف دائر آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وڈیرا رجب علی رند کے آئینی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ کے جج چیف جسٹس محمد نعیم افغان جسٹس گل حسن ترین کی عدالت نے محکمہ شماریات کے خلاف دائر آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے محکمہ شماریات و دیگر کو عدالت میں طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ خانہ شماری و مردم شماری میں گوٹھ چھتہ خان وارڈ نمبر 25 کو یونین کونسل میں شمار کیا جارہا ہے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار میونسپل کارپوریشن حب کا مئیر رہ چکے ہیں کئی بارکونسلر اور حالیہ بلامقابلہ وارڈ نمبر 25 سے کونسلر منتخب ہوئے اور مئیر کا الیکشن لڑا جب کہ ان کے سیاسی مخالفین انہیں میونسپل کارپوریشن سے نکالنا چاہتے ہیں جو کہ وہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے عدالت نے آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے جواب طلب کی ہے درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے