ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے میں 6 کان کن ہلاک

تہران (ڈیلی گرین گوادر) ایران میں کوئلے کی کان دھماکے کے بعد بیٹھ گئی جس میں متعدد کان کن دب گئے ایران کے شہر دامغان کے دور دراز علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں 400 میٹر کی گہرائی پر نامعلوم وجوہات کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی۔ کان کن 24 گھنٹے تک ملبے تلے دبے رہے اور بغیر امداد ملے 6 کان کن ہلاک ہوگئے۔ ایک دن بعد ملبے سے 6 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں کوئلے کی کان میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے جو غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھی۔ کان کی ملکیت کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے