کوئٹہ پیکج میں شامل سڑکوں کے منصوبے مکمل ہونے سے شہر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی، میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ اور پہچان ہے کمشنر کوئٹہ اور انکی انتظامی ٹیم کی جانب سے شہر سے تجاویزات کے خاتمے اور صفائی مہم کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے،صوبائی دارلحکومت اداروں کی عدم توجہی اور منصوبہ بندی کے فقدان سے گونا گو ں مسائل کا شکار رہا ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ کی بہتری کے اقدامات کے آغاز کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہی۔ نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ کے روایتی حسن کو بحال کرنے کے لئے تمام متعلقہ ادارے مربوط لائحہ عمل مرتب کریں کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر قدامات کی ضرورت ہے شہر میں پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے جسکا حل صوبائی حکومت کی ترجیح رہے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمشنر کوئٹہ پرائس کنٹرول کمیٹی فعال کرکے قیمتواں میں استحکام لائیں،کوئٹہ پیکج کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکج میں شامل سڑکوں کے منصوبے مکمل ہونے سے شہر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی وزیرا عظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کوئٹہ کے لئے 100 گرین بسیں دینے کا اعلان کیاشہر کے دیگر روٹس پر بھی گرین بس سروس کا آغاز کر کے شہریوں کو سفر کی جدید سہولت فراہم کی جائے گی صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے کمشنر اور انکی انتظامی ٹیم کی بھرپور سرپرستی کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے