نیب نے پرویزالہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) قومی احتساب بیورو ( نیب ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر فرائض منصبی انجام دینے والے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔محمد خان بھٹی کو نیب لاہور کی ٹیم نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ محمد خان بھٹی پر ایک ارب روپے سے زائد کک بیکس لینے کا الزام ہے۔محمد خان بھٹی کو پہلے اینٹی کرپش نے گرفتار کیا تھا جبکہ اب نیب کے ہاتھوں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے