سردار عطاء اللہ خان مینگل کی قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، میر کبیر محمد شہی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سردار عطاء اللہ مینگل کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئیر نائب صدر سینیٹر کبیر محمد شہی کا خطاب اور زبردست خراج عقیدت۔

سردار عطاء اللہ مینگل نے مظلوم اور مظلوم قوموں کو شعور دینے کے لئے اپنی زندگی وقف کی، سردار عطاء اللہ خان مینگل کی تمام قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، آج بھی سوئی میں خواتین لکڑیاں جلا کرکھانا پکاتی ہیں ، چاغی میں آج بھی پسماندگی ہے، گوادر کے باسی پانی سے محروم ہیں۔

ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کی 70 لاکھ آبادی کو بغیر کسی فارمولے کے کم کیاگیا، پی ڈی ایم کا پہلا ایجنڈا تھا غیر جمہوری قوتوں کو جمہوریت میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے، کبیر محمد شہی بلوچستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، بلوچستان میں راتوں رات پارٹیاں بناکر انہیں کہاں سے کہاں پہنچایا جاتا ہے، نیشنل پارٹی کے وفد میں دیگر نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، زبیر بلوچ و دیگر بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے