جوہان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید انکی اہلیہ شدید زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کی سب تحصیل جوہان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید انکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔قلات لیویز کے مطابق گزشتہ رات قلات کی سب تحصیل جوہان مین نامعلوم مسلح افرادایک مکان میں گھس کر لیویز اہلکار محمد حسین عرف شربت قوم لہڑی سکنہ جوہان کو اور انکی اہلیہ کوشدید زخمی کردیا جس سے لیویز اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مقتول کو ان کی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مزید تفتیش جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے