کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کاآپریشن 3دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ سمیت 1مغوی شخص بازیاب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ سمیت 1مغوی شخص کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد ی کی سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک سب مشین گن، 2 نائن ایم ایم کے پستول، دستی بم، پرائما کارڈ اور ایک ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والا شخص ابو بکر بھی بحفاظت بازیاب کر وایا لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے